اکیس تاریخ کو چین کی سائنوویک کمپنی نے مصری کمپنی ویکسیرا کے نمائندوں کے ساتھ بالترتیب بیجنگ اور قاہرہ میں چینی ویکسین کی مصر میں تیاری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے ۔ مصری وزیراعظم اور مصر میں چینی سفیر نے مصری پی ایم ہاوس میں دستخطوں کی تقریب کا مشاہدہ کیا اور ایک دوسرے سے مذاکرات کیے۔
مصری وزیراعظم نے کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کےبعد، افریقی ممالک اور ترقی پزیر ممالک کو حمایت اور امداد فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی ٹھوس تعاون کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں چینی ویکسین کی تیاری دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی تعاون اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔ انہیں یقین ہے کہ مصر چین جامع اسٹریٹجک ساتھی کے تعلقات انسداد وبا کے ذریعے مزید مضبوط ہونگے۔
مصر میں چینی سفیر نے کہا کہ چین مصر کے ساتھ دونوں ممالک کے رہنماوں کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کرنا چاہتا ہے تاکہ باہمی تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جاسکے۔