بو آؤ ایشیائی فورم کا 2021 سالانہ اجلاس اختتام پذیر

0

بو آؤ ایشیائی فورم کا 2021 سالانہ اجلاس اکیس تاریخ کو  اختتام پذیر ہوا۔اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں متعلقہ انچارج نے  بتایا کہ شرکاء نے  عالمی اقتصادی ترقی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے  کردار کو سراہا اور کثیرالجہتی کے تحفظ پر روابط و تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔
فورم کے سیکرٹری جنرل لی باؤ دونگ نے کہا کہ موجودہ فورم میں وبا کا  مل کر مقابلہ کرنے اور عالمی گورنس کو مضبوط بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے اور عالمی معیشت کی بحالی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی سمت پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیس برسوں میں بو آؤ ایشیائی فورم نے ایشیا کے امن و ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ فورم ایشیائی آواز کو بلند کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا رہے گا اور عالمی ترقی  کی رہنمائی کیلئے خدمات سرانجام دے گا۔
فورم کے دوران چین امریکہ کے صنعت کاروں کی بات چیت بھی منعقد ہوئی ، اس  حوالے سے لی باؤ دونگ نے کہا کہ موجودہ بات چیت میں فریقین نے چین امریکہ  تجارتی کشمکش کو دور کرنے،اقتصادی و تجارتی تعاون کو وسعت دینے اور صحتمندانہ ترقی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے صنعت کاروں نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ مستقبل کے لیے تعاون ہی واحد راستہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here