چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کانفرنس میں شرکت

0

انیس تاریخ کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کے طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی معیار کے کھلے  مباحثہ میں شرکت کی ،جس کا عنوان  تھا اقوام متحدہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی تنظیموں کے مابین تعاون  ۔

وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون اقوام متحدہ کے چارٹر کا واضح مطالبہ  اور کثیرالجہتی کا اہم مظاہرہ  ہے ۔ حال ہی میں عالمی امن اور سلامتی  کیلئے چیلنجز  میں اضافہ ہوا ہے ۔ اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کو  مل کر دنیا کی پرامن ترقی کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ اس حوالے سے وانگ ای نے  چار تجاویز پیش کیں کہ امن کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے  اصولوں کے مطابق کام کیا جائے ، امن کے تحفظ کے طریقہ ہائے کار میں اضافہ کیا جائے ،  ایک دوسرے کی کمی کو  پورا کیا جائے اور مشترکہ ترقی کی کوشش کی جائے ۔ 

وانگ ای نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کامثبت حامی اور شراکت دار  ہے ۔ چین اقوام متحدہ اور علاقائی  و ذیلی علاقائی تنظیموں کے مابین تعاون کی حمایت کرتا  ہے ۔ چین مختلف علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصب معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش کرنے  کیلئے تیار ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here