امریکہ اور جاپان کی سربراہی کانفرنس میں چین کے بارے میں معاملات پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

0

امریکہ اور جاپان کی سربراہی کانفرنس میں بیان کئے گئے چین کے بارے میں معاملات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے انیس تاریخ کو  منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور جاپان عالمی برادری کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔ نہ ہی وہ بین الاقوامی نظام کی وضاحت کرنے کے اہل ہیں، اور نہ ہی وہ دوسروں پر اپنے معیارات مسلط کرنے کے اہل ہیں۔چینی ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں صرف اور صرف ایک بین الاقوامی نظام ہے ، جو اقوام متحدہ کی قیادت میں قائم ہے اور بین الاقوامی تعلقات کا صرف ایک تصور ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیاد پر قائم ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ امریکہ اور جاپان “آزادی اور کھلے پن” کا نعرہ لگاتے ہیں، تاہم دراصل وہ دوسرے ملک کی مخالفت کرنے کے لیے گروپ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔وہ خطے میں امن و استحکام اور بین لاقوامی نظام کو حقیقی نقصانات پہنچارہے ہیں۔چینی ترجمان نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کے امور کے بہانے  دوسرے ممالک کو بدنام کرنے ، استحکام کو نقصان پہنچانے اور ترقی کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔چینی عوام اور ساری دنیا کے عوام انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب سب سے اولین ترجیح یہ ہے کہ جاپان کو آس پاس کے ممالک اور عالمی برادری کی تشویش پر غور کرنا چاہیے اور جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد   فوری طور پر روک دینا چاہیے۔وانگ وین بین نے مزید کہا کہ امریکہ اور جاپان کو انسداد وبا کے امور کے حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ کو  بند کرنا چاہیے اور انسداد وبا کے عالمی تعاون کے لیے ٹھوس خدمات سرانجام دینی چاہییں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here