سولہ تاریخ کو چین کے قومی محکمہ شماریات کی پریس ترجمان لیو آئی ہوا نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں چین کی معیشت مستحکم طور پر بڑھی اور پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں جی ڈی پی میں اٹھارہ اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا۔
حالیہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ نے دو ہزار اکیس میں چین کی اقتصادی شرح نمو کو آٹھ اعشاریہ چار فیصد تک بڑھایا۔لیو آئی ہوا کے خیال میں چین میں اندرونی قوت محرک اور تسلسل کےساتھ مضبوط ہورہی ہے،سپلائی کا معیار بہتر ہو رہا ہے اور مارکیٹ بتدریج اپنی لچک کا مظاہرہ کررہی ہے۔ان تمام عوامل کی بدولت رواں سال چینی معیشت کی مستحکم ترقی کی توقع ہے۔