سنکیانگ سے متعلق غلط بیانات سے امریکہ کی تین قسم کی سازشیں بے نقاب ، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ  کے ترجمان چاو لی جیان نے تیرہ تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس میں سنکیانگ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن کے بیانات  پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے متعدد افراد بار ہا سنکیانگ کے ذریعے چین کو بد نام کر نے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اس  سے ان کی تین  طرح کی  سازشیں بے  نقاب ہورہی ہیں۔  پہلی  یہ کہ سنکیانگ میں  افرا تفری  پیدا کرکے چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی جائے۔ دراصل امریکہ کے  کچھ لوگوں کو  حقائق اور سچائی  جاننے  میں کوئی دلچسپی نہیں  ہے ۔انہیں صرف  سنکیانگ کی سوتی ٹیکسٹائل کی صنعت کو خراب کرنے کا شوق ہے ۔ تاکہ سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو  نقصان پہنچایا جائے اور چین کی ترقی کے عمل  کو سست کیا  جائے ۔ امریکہ کی دوسری سازش چین اور مسلم ممالک کے مابین تعلقات کو  خراب کرنا ہے ۔  اور تیسری مسلمانوں کے خلاف  اپنے برے اقدامات پر پردہ ڈالناہے ۔ چاو لی جیان نے کہا کہ چین کے سنکیانگ کے حوالے سے حقائق اور سچائی اپنی جگہ موجودہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ  امریکہ اسے دیکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here