برازیل کے انسٹٹیوٹ بوٹنٹن نے گیارہ تاریخ کو چین کی سائنو ویک کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویک ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل کے آخری نتائج جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ، ہلکے علامات والے کیسز سمیت تمام متاثرہ کیسز کی شرح تحفظ جنوری کے 50.38% سے بڑھ کر 50.7% ہو گئی ہے ،جب کہ نمایاں علامات کے حامل کیسز ،جن کے علاج کی ضرورت پڑتی ہے، کی شرح تحفظ جنوری کے 78% سے بڑھ کر83.7% ہو گئی ہے ۔تحقیقات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا ویک کورونا وائرس کی دو متغیر اقسام کے لیے بھی موئثر ہے۔