امورسنکیانگ سے متعلق ساتویں پریس کانفرنس نو تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی عوامی حکومت کے ترجمان اور سنکیانگ کے قانونی محکموں کے انچارج اہلکاروں نے ٹھوس حقائق اور اعداد و شمار سے امریکی اور مغربی چین مخالف قوتوں کے ہاتھوں ترتیب دیے گئے سنکیانگ سے متعلق “ڈیٹا بیس” کو “جعلی ڈیٹا بیس” ، “افواہوں کا ڈیٹا بیس” اور “جعلی شواہد کا ڈیٹا بیس”قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مغربی ڈیٹا بیس میں سنکیانگ میں نام نہاد “نسلی کشی “اور من گھڑت جرائم کے شکار “متاثرین”اور “گواہوں ” کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔تاہم محتاط مطالعے اور تصدیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ نام نہاد “گواہ” دراصل امریکہ اور مغرب میں چین مخالف قوتوں کے خدمت گار “اداکار” ہیں جنہوں نے پیسے کمانے کے لئے تماشہ کیا ہے۔پریس کانفرنس میں ، سنکیانگ ہائی پیپلز کورٹ اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نےبڑی تعداد میں ویڈیوز بھی دکھائیں جن میں ان نام نہاد “گواہوں” کی چینی قوانین کی خلاف ورزی کے ریکارڈ اور ان کے جرائم کی تفصیلات بتائی گئیں۔