ارمچی میں “سنکیانگ ایک خوبصورت جگہ ہے” کے عنوان سےآسٹریلوی شرکا کے ساتھ ورچوئل اجلاس کا انعقاد

0

سات تاریخ کو “سنکیانگ ایک خوبصورت جگہ ہے” کے عنوان سے  آسٹریلوی شرکا کے ساتھ ورچوئل اجلاس” ارمچی میں منعقد ہوا۔ اس تبادلہ خیالات اجلاس کا اہتمام آسٹریلیا میں چینی سفارت خانے اور سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی حکومت نے کیا۔اجلاس میں سنکیانگ، اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے شرکت کی۔ورچوئل اجلاس میں شرکا نے سنکیانگ کی مستحکم ترقی کی تحسین کی۔
اجلاس میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کمیونسٹ پارٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کے وائس چیئرمین ، ایرکن تونیازی نے سنکیانگ کی مستحکم ترقی کا تعارف پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ اس وقت تاریخ میں سب سے زیادہ  خوشحالی اور ترقی کے بہترین دور سے گزر رہا ہے۔ تاہم ، حال ہی میں ، دنیا کے کچھ لوگوں نے اپنے مضموم مقاصد کے تحت ، اس حقیقت کو نظرانداز کیا ہے کہ سنکیانگ کے عوام اچھی زندگی گزار رہے ہیں اور سنکیانگ کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلائیں۔
اس اجلاس میں سنکیانگ کے قدرتی مناظر ، رسم و رواج اور ترقیاتی کارناموں سے متعلق مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئیں۔ سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی  متعلقہ شخصیات ، ماہرین ، مذہبی شخصیات اور  نمائندوں نےسنکیانگ میں انسانی حقوق کے تحفظ اور مذہبی عقیدے کی آزادی سے متعلق آسٹریلوی شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے۔

ارمچی میں "سنکیانگ ایک خوبصورت جگہ ہے" کے عنوان سےآسٹریلوی شرکا کے ساتھ ورچوئل اجلاس کا انعقاد_fororder_0408新疆
ارمچی میں "سنکیانگ ایک خوبصورت جگہ ہے" کے عنوان سےآسٹریلوی شرکا کے ساتھ ورچوئل اجلاس کا انعقاد_fororder_0408新疆2

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here