چین کے صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں مشرق اور مغرب کے مابین گہرے تعاون اور با ربط امداد کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مشرق اور مغرب کے مابین تعاون کی ترقی اور باربط امداد پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا ایک اہم فیصلہ ہے ۔ اس سلسلے میں طے شدہ پالیسیوں کو صحیح معنوں میں نافذ کیا جائے۔
مشرق اور مغرب کے مابین تعاون اور باربط امداد سے متعلق اجلاس آٹھ تاریخ کو صوبہ نینگ شیا کے صدر مقام این چھوان میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات پیش کی گئیں۔ نائب وزیر اعظم ہو چھون ہوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کو بھرپور طور پرعمل میں لایا جائے، مشرق اور مغرب کے مابین تعاون کی بہتری کی اہمیت کو گہرائی سے سمجھا جائے اور نئے ترقیاتی مرحلے میں طے شدہ باربط امداد کو جامع طور پر فروغ دیا جائے ۔
اجلاس میں مشرق اور مغرب کے مابین تعاون کے معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب بھی منعقد ہوئی ، اور مشرق اور مغرب کے مابین تعاون سے متعلق پیش رفت کی رپورٹ کی سماعت کی گئی۔