چین کی جانب سے اردن کو کووڈ-۱۹ ویکسین کی فراہمی

0

چار اپریل کو چین کی جانب سے اردن کو فراہم کی جانے والی کووڈ-۱۹ ویکسین دارالحکومت عمان پہنچ گئی ۔ اردن میں چینی سفیر چھین چھون ڈونگ نے کہا کہ وبائی صورتحال میں چین اور اردن نے ایک دوسرے کی حمایت کی ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کی گہری دوستی کی عکاسی ہوئی ہے ۔ چینی حکومت اپنی ویکسین کو دنیا کے لیے عوامی مصنوعات قرار دینے کا اپنا وعدہ پورا کر رہی ہے ،چین ویکسین کی خریداری میں اردن کی مدد کررہا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ٹھوس اقدامات سے انسداد وبا میں اردن کی حمایت کر رہا ہے ۔ چین کو خوشی ہے کہ اردن کے عوام  نے چینی ویکسین پر اپنا بھرپور اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ چین اردن کے ساتھ انسداد وبا میں مزید تعاون کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here