چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے دو اپریل کو پریس کانفرنس میں امریکہ سے امور تائیوان کی اعلیٰ حساسیت کو پوری طور پر سمجھنے اور ایک چین کے اصول نیز چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں پر کار بند رہتے ہوئے تائیوان کےساتھ ہر قسم کے سرکاری تبادلوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اطلاع کے مطابق امریکی وزارت خاجہ کے ترجمان نے حال ہی میں کہا کہ امریکہ ماضی کی طرح آئندہ بھی تائیوان کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کے مواقع پر غور کرے گا ۔ اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے ہوا چھون اینگ نے کہا کہ تائیوان کےحوالے سے چین کا موقف واضح اور اٹل ہے ۔ دنیا میں صرف ایک چین ہے ، تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت چین کی نمائندگی کرنے والی واحد حکومت ہے اور اسے عالمی برادری کی جانب سے قبول کرنے ولی بنیادی حقیقت ہے ۔ ہوا چھون اینگ نے مزید کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور حساس مسئلہ ہے ، اور ایک چین کا اصول چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے ۔ یہ ایک نا قابل تسخیر سرخ لکیر ہے ۔