حالیہ برسوں میں ، امریکہ اور مغرب میں موجود چین مخالف قوتوں نے چین کے سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے کو بدنام کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے۔ پہلے” تربیتی مراکز” کا شورمچایا گیا۔ تاہم چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے 2019 میں “سنکیانگ میں پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کا کام” کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا۔ اس کے بعد ، “جبری مشقت” آہستہ آہستہ امریکی پروپیگنڈے کا “نیا ہتھیار” بن گئی۔
18 دسمبر ، 2018 کو ، ایسوسی ایٹ پریس نے ایک نام نہاد “تحقیقاتی رپورٹ” جاری کی ، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکہ کو برآمد ہونے والے سامان میں بڑی تعداد میں “جبری مشقت کی مصنوعات” شامل ہیں۔ سنکیانگ کی مصنوعات کے خلاف “جبری مشقت” کے نام پر تازہ ترین امریکی پابندیاں گزشتہ سال 2 دسمبر کو لاگو ہوئیں۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں داخلے کی تمام بندرگاہوں پر چین کے شہر سنکیانگ سے کاٹن اور کاٹن کی تمام مصنوعات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے کیونکہ ان کی تیار میں” جبری مشقت” کروائی گئی ہے۔
مغرب کے ڈھٹائی سے “جبری مشقت” کے شور کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کے جواب میں کاٹن انڈسٹری سپلائی چین نگرانی اور سرٹیفیکیشن کی ایجنسی “بیٹر کاٹن انیشیٹو سوئٹزرلینڈ (بی سی آئی)” کے شنگھائی نمائندہ آفس اور متعدد سنکیانگ کپاس کمپنیوں نے سنکیانگ کی کاٹن انڈسٹری کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔بی سی آئی شنگھائی کے نمائندے دفتر نے 18 جنوری کوصحافیوں کو بتایا تھا کہ 2012 میں ، بی سی آئی نے شنگھائی میں باضابطہ طور پر ایک نمائندہ دفتر قائم کیا تھا۔ “ہمارے 8 سالوں کے آڈٹ اور توثیق کے دوران ، ہمیں سنکیانگ میں بی سی آئی کےمعیار کے تحت جبری مشقت کی کوئی خلاف ورزی نہیں ملی ہے”۔ “جبری مشقت” ایک ہتھیار ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ سنکیانگ کی کاٹن انڈسٹری کو
دباؤ میں لانا چاہتا ہے۔
چین کے خلاف بی سی آئی ہیڈ کوارٹر کی سختی کی اندرونی کہانی بے نقاب ہو چکی ہے۔ جس کےمطابق یہ عیاں ہو چکا ہے کہ کیوں چینی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کیوں بی سی آئی بین الاقوامی برانڈ سروے کے نتائج شائع کرنے سے گریزاں ہے۔ بی سی آئی کے صدر دفتر کی موجودہ متعصبانہ پالیسی کے حقائق سے باخبر افراد نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ چئیر مین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد صورت حال تبدیل ہوئی ہے۔
اس سے قبل بی سی آئی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق چیئرمین کا ایک واضح اور غیر جانبدارانہ موقف تھا۔ “جبری مشقت” کی خبریں سامنے آنے کے بعد انہوں نے مسئلے کے حل کے لئے متعلقہ چینی کمپنیوں سے فعال طور پر رابطہ کیا۔ تاہم ، مئی 2019 میں ، امریکی سوپما کمپنی کے سربراہ ،مارک جو کہ امریکی شہری ہیں کے بی سی آئی کا نیا چیئرمین بننے کے بعد ، صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔ سابقہ چیئرمینوں کے برعکس ، نئے چیئرمین امریکی کمپنیوں کے مفادات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور بی سی آئی کے مقصد اور غیر جانبدار پوزیشن کے ساتھ مخاصمت رکھتے ہیں۔چین کے بارے میں ان کے سخت رویے کی وجہ سے ، بورڈ سے چینی ممبران کو خارج کردیا گیا ہے۔