چینی وزیر اعظم نے حکومتی کارگردگی میں اصلاحات کو فروغ دینے پر زور دیا

0

تیرہ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسل میں سرکاری انتظام کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کہا کہ سرکاری انتظام میں اصلاحات کو فروغ دیا جائے گا اور حکومت کی کارگردگی میں تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔رواں سال روزگار اور نجی کاروبار شروع کرنے کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی ، مارکیٹس میں مختلف فریقین کے بوجھ کو کم کیا جائے گا اور عوام کو بہتر زندگی اور کاروبار کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اعدادوشمار کے مطابق سرکاری انتظام کو بہتر بنانے اور خدمات کے شعبے میں اصلاحات کو فروغ دینے سے موثر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔چین میں تجارتی ماحول بہتر ہو رہا ہے۔عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ تین برسوں میں تجارتی سہولیات کی فراہمی اور معیار کے لحاظ سے چین کی درجہ بندی اٹھارہ درجے سے بہتر ہوئی ہے جب کہ صنعتی و کاروباری ادارے کھولنے سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں بھی چین کا درجہ اکتیس سے بڑھ گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here