چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز لی زان شو کی جانب سے صادق سنجرانی کو سینٹ آف پاکستان کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد

0

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیئرمین لی زان شو نے سولہ تاریخ کو صادق سنجرانی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں سینٹ آف پاکستان کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
لی زان شو نے  کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ سے سازگار ترقیاتی رجحان برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماوں کی مشترکہ قیادت میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مسلسل توسیع دی جا رہی ہے۔ بالخصوص چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں ، جن سے دونوں ممالک اور عوام کے لیے ثمرات لائے گئے ہیں۔ 
سال 2021 چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا سترواں سال ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے نئے مواقع سامنے آرہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ  میں اور چیئرمین صادق سنجرانی مل کر چین کی قومی عوامی کانگریس اور  سینٹ آف پاکستان کے مابین دوستانہ میل جول کو فروغ دیں گے، دونوں ممالک کے رہنماوں کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کریں گے اور چین -پاک تعلقات میں مثبت پیشرفت  کو مسلسل آگے بڑھائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here