مصر کی وزارت صحت اور آبادی نے بیس تاریخ کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ چین کی جانب سے فراہم کردہ امدادی ویکسین کی دوسری کھیپ بیس تاریخ کو قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت وآبادی کے ترجمان مشاہد نے کہا کہ چین کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کووڈ -۱۹ کی وبا کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کا مصر کو دیا گیا تحفہ ہے۔ اس سے گزشتہ چند دہائیوں میں دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مستقل مضبوطی کی عکاسی ہوتی ہے ۔
یاد رہے کہ چین کی فراہم کردہ امدادی ویکسین کی پہلی کھیپ تیئیس فروری کو مصر پہنچی تھی ۔