ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم سے شی جن پھںگ کی ٹیلی فونک گفتگو

0

چین کے صدر مملکت  شی جن پھنگ نے 16 مارچ کی شام کو ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم کیز رولی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ اس سال چین اقوام متحدہ میں اپنی رکنیت کی بحالی کی  50 ویں سالگرہ منارہا  ہے۔

اس سلسلے میں  چین ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی دی گئی قیمتی مدد کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ، اور ہانگ کانگ ، سنکیانگ اور تائیوان سے متعلق امور میں چین کے جائز  موقف  پر ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کی حمایت کو سراہتا  ہے۔چین ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ساتھ بین الاقوامی اور کثیرالجہتی امور میں تعاون کو مستحکم کرنے ، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات  کے تحفظ اور انسانیت کے ہم نصیب  معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔

امید ہے کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو چین اور کیریبین ممالک کے مابین تعلقات کی ترقی اور چین اور لاطینی امریکہ کے مابین مجموعی تعاون کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتا رہےگا۔مسٹر رولی نے اس موقع پر   چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ  کی پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں  چینی  عوام  نےمعیشت ، سائنس اور ٹکنالوجی اور غربت کے خاتمے سمیت دیگر شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور  چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو چین کے ساتھ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو  فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here