آن لائن پلیٹ فارم معیشت اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق شی جن پھنگ کی اہم ہدایات

0

پندرہ مارچ کو ، چینی صدر شی جن پھنگ  نے مرکزی مالیاتی و معاشی کمیٹی کے نویں اجلاس کی صدارت کی جس میں پلیٹ فارم معیشت کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے اور کاربن کے انتہائی اخراج اور کاربن نیوٹرل کے ہدف کے حصول کے حوالے سے بحث کی گئی اور اہم بنیادی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
پلیٹ فارم معیشت کی صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے حوالےسے اجلاس میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ پلیٹ فارم معیشت کی ترقی کو ملکی ترقیاتی حکمت عملی میں نمایاں حیثیت دی جانی چاہیے۔اس سلسلے میں پلیٹ فارم معاشی نظم و نسق کے نظام کو قائم کرنا چاہیے، متعلقہ شعبوں میں قواعد کو واضح کرنا چاہیے ، منصفانہ مقابلے کو فروغ دینا چاہیے  ، اجارہ داری کی مخالفت کرنی چاہیے ، اور سرمایہ کاری کے نامعقول پھیلاؤ کی روک تھام کرنی چاہیے۔
چین  2030 تک کاربن کے انتہائی اخراج تک پہنچنے کے بعد 2060 تک کاربن نیوٹرل کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گا، اجلاس میں کہا گیا کہ یہ کام چینی قوم کی پائیدار ترقی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب  معاشرے کی تعمیر سے وابستہ ہے۔اس سلسلے میں صاف ، کم کاربن ، محفوظ اور موثر توانائی کے نظام کی تشکیل کی جائے ، اہم صنعتوں میں آلودگی میں کمی اور کاربن اخراج  میں کمی کے عمل کو نافذ کیا جائے ، سبز اور کم کاربن ٹیکنالوجیز میں اہم پیشرفتوں کو فروغ دیا جائے ، گرین اور کم کاربن کی پالیسیاں اور مارکیٹ کو بہتر بنایا جائے ، اور سبز اور کم کاربن زندگی کو فروغ دیا جائے۔ دوسری طرف موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی تعاون کو مسلسل مضبوط بنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here