ہانگ کانگ کےانتخابی نظام میں بہتری،جمہوریت کامضبوط تحفظ ہے

0

چین کےاعلیٰ ترین بااختیارادارےنےگیارہ تاریخ کواکثریتی رائےسےہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےکےانتخابی نظام میں بہتری کےفیصلےکی منظوری دیتےہوئےواضح کیاکہ ہانگ کانگ چین کاایک مقامی انتظامی علاقہ ہے۔ اس فیصلےسےہانگ کانگ میں “محب وطن اقتدار” کویقینی بنایاگیاہےجوہانگ کانگ کےجمہوری نظام کامضبوط تحفظ ہے۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہےکہ قومی سطح پرہانگ کانگ کےانتخابی نظام میں نظرثانی اوربہتری کاہرگزیہ مطلب نہیں کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ متعلقہ شراکتی حقوق سےمحروم ہوجائےگابلکہ اسے “ایک ملک دونظام” کی بنیادپربدستوراعلیٰ خوداختیاری حاصل ہے۔

ہانگ کانگ کےبنیادی قانون کی روشنی میں ہانگ کانگ کےمستقل شہری رائےدہی اوراقتدارکےحق سےلطف اندوزہوسکتےہیں۔ قومی عوامی کانگریس کےمنظورکردہ حالیہ فیصلےمیں اسی نکتہ کودہرایاگیاہے۔

عالمی تناظرمیں حقیقی قومی صورت حال کی روشنی میں انتخابی نظام میں اصلاحات اوربہتری،دنیامیں جمہوریت کی ترقی کاایک عمومی رجحان ہے۔ مثلاًامریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت کوروکنےکےلئےسخت قوانین اورضوابط ہیں۔ حالہی میں،امریکی ایوان نمائندگان نےانتخابی اصلاحات کابل منظورکیاہے۔

دنیامیں جمہوریت رقیکی مختلف جہتی ںہیں،اورتمام ممالک اورعلاقوں کواپنےحقیقی حالات کےمطابق جمہوری نظام اپنانےکاحق ہے۔ ایک ایساجمہوری نظام جوہانگ کانگ کےزمینی حقائق کےمطابق ہے،ہانگ کانگ معاشرےکےمجموعی مفادات کاعکاس ہے،خوشحالی اوراستحکام میں معاون ہے،اورجسےہانگ کانگ کےعوام کی حمایت حاصل ہے،یقیناًایک اچھانظام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here