بارہ مارچ کی صبح چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام کی بہتری سے متعلق این پی سی کے فیصلے کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
ریاستی کونسل کے دفتر امور ہانگ کانگ و مکاؤ کے نائب ڈائریکٹر چانگ شیاؤ منگ نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام کی بہتری ہانگ کانگ کی حقیقی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ ہے،جو ہانگ کانگ کے جمہوری نظام کی مستحکم ترقی کے لیے مفید ثابت ہوگا۔سب کو معلوم ہے کہ برطانیہ کے نوآبادیاتی نظام کے تحت ہانگ کانگ میں کوئی جمہوریت نہیں تھی۔مادر وطن کے آغوش میں واپسی کے بعد ہی ہانگ کانگ کے ہم وطن اپنے علاقے پر حکمرانی کر نے لگے۔ہانگ کانگ میں جمہوری نظام کے نفاذ کا دورانیہ بہت کم ہے اور اس میں بہتری کی بڑی گنجائش ہے۔
انتخابی نظام کی بہتری میں ایک اہم حصہ انتخابی کمیٹی کی ترتیب نو اور اسے نیا کردار دینا ہے ۔انتخابی کمیٹی کی قانون ساز کونسل کے بعض اراکین کو انتخابات اور قانون ساز کونسل ممبران کے امیدواروں کی نامزدگی کے نئے اختیارات دیے گئے ہیں ۔اس کا اہم مقصد ہانگ کانگ کی حقیقی صورتحال کے مطابق،ہانگ کانگ خصوصیات کے حامل جمہوری نظام کی تشکیل کرنا ہے تاکہ ہانگ کانگ کی جمہوریت مزید مستحکم انداز میں آگے بڑھے۔