تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس کا اختتام پذیر

0

چین کی تیرہویں قومی عوامی  کانگریس کے چوتھا اجلاس گیارہ تاریخ کی سہ پہر  بیجنگ میں اختتام پزیر ہوا۔ صدر شی جن پھنگ سمیت چین کے اعلیٰ رہنماؤں نے اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اجلاس میں چین کے چودہویں پانچ سالہ منصوبے اور 2035  طویل مدتی ترقیاتی منصوبے  کی منظوری دی گئی۔ 
چودہویں پانچ سالہ منصوبے میں آئندہ پانچ برس کے دوران چین کے جی ڈی پی میں سالانہ متوقع اضافے کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا تاہم شرح نمو کے ایک معقول حد میں رہنے پر زور دیا گیا ہے۔ منصوبے میں  انوویشن  کے فروغ،  غیر ملکی سرمائے کے استعمال،   مشترکہ خوشحالی اور دیہی ترقی پر  توجہ دی  گئی ہے۔
اجلاس میں رائے شماری کے بعد ، چین کے اعلیٰ ترین ریاستی با اختیار ادارےنے ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقےکے انتخابی نظام میں بہتری لانے کا فیصلہ منظور کیا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےکے انتخابی نظام میں چیف ایگزیکٹو  اور قانون ساز کونسل کے انتخاب کا طریقہ شامل ہے۔یہ ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقےکے سیاسی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں  “محب وطن لوگوں کے ہاتھ میں ہانگ کانگ کی حکمرانی” کے اصول کو مکمل طور پر نافذ کیا جائےگا  ، اور یہ
یقینی بنایا جائے گا  کہ ہانگ کانگ کی  حکمرانی کی طاقت محب وطن لوگوں کے  ہاتھ میں ہو اور ہانگ کانگ میں خوشحالی اور طویل مدتی استحکام  قائم ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here