چین کی عالمی برادری سے کووڈ-۱۹ وبا سے نمٹنے کے لیے عوام کو مرکزی حیثیت دینے کی اپیل

0

مقامی وقت کے مطابق نو مارچ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیے چین کے مستقل نمائندے چھین شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے چھیالیسویں اجلاس میں سو سے زائد ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے کووڈ-۱۹ وبا کے اثرات سے موثرانداز میں نمٹنے کے لیے عوام کو مرکزی اہمیت دینے کی اپیل کی۔
چھین شو نے تین تجاویز پیش کیں : پہلی ، زندگی اور صحت کے حقوق کی ٹھوس ضمانت دی جائے،انسداد وبا میں اور خاص کر ویکسین کی تحقیقات،پیداوار اورتقسیم میں عالمی تعاون کو مضبوط بنایا جائے؛دوسری،پائیدار ترقی کو فروغ دیتے ہوئے تخفیف غربت کو آگے بڑھایا جائے تاکہ مختلف ممالک کے عوام ترقیاتی مواقع اور ثمرات کا اشتراک کر سکیں؛ تیسری ،سماجی ضمانت کے نظام کو مضبوط بنایا جائے اور کمزور طبقوں کو
لازمی خدمات فراہم کی جائیں۔نسل پرستی،نسلی امتیاز ،زائینوفوبیا جیسی سرگرمیوں کا تدارک کیا جائے اور مساوات اور اشتراک پر مبنی سماج کی تعمیر کی جائے۔
چھین شو نے زور دیا کہ عالمی تعاون ،کثیرالجہتی اور اتحاد کو فروغ دینا کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here