حال ہی میں ، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے کچھ کاروباری اداروں اور افراد نے جرمن شہری زینگ گو ان کے خلاف مقدمہ دائرہ کرنے کے لئے وکلا سے مشاورت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیاہے کہ زینگ گو ان نے سنکیانگ سے متعلق “جبری مشقت ” جیسی افواہوں کو پھیلایا ہے جس کی وجہ سے ان کی ساکھ اور معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال ، انھوں نے سنکیانگ کی مقامی عدالت میں سول مقدمہ دائر کیا ہے ، جس میں زینگ گو ان سے معافی مانگنے ، ان کی ساکھ کو بحال کرنے اور نقصانات کی تلافی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، زینگ گو ان ، جو ایڈرین زینز کے نام سے بھی جاناجاتا ہے ، امریکہ کی دائیں بازو کی تنظیم کمیونزم متاثرین میموریل فاؤنڈیشن کا رکن اورامریکی چین مخالف تحقیقی تنظیم کا اہم رکن بھی ہے۔ حالیہ برسوں میں ، زینگ گو ان اکثر سنکیانگ سے متعلق ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں اور افواہیں شائع کرتا رہا ہے ،جن کا چین مخالف مغربی میڈیا نے وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے۔
ان کی افواہوں سے گھبراتے ہوئے ، کچھ ممالک اور کاروباری اداروں نے سنکیانگ سے روئی اور روئی کی مصنوعات کی درآمد کو کم کردیا ہے یا مکمل طور پرروک دیا ہے ، جس کی وجہ سے سنکیانگ میں روئی کے کچھ کاشتکاروں اور روئی کی پروسیسنگ کرنے والے کاروباری اداروں کو بڑے معاشی نقصانات اٹھانا پڑے ہیں۔