ہانگ کانگ کے تمام مکاتب فکرکی شخصیات ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو بہتربنانے کی حامی

0

گزشتہ چند دنوں میں ہانگ کانگ کے  تمام حلقوں کی شخصیات نے چین کی مرکزی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔  مختلف شخصیات کی جانب سے دئیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے  کہ “محب وطن لوگوں کے ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنے” اور ایک ملک دونظام سمیت مرکزی حکومت کی تمام پالیسیوں کے تحفظ کے لئے مضبوط  حمایتی دیوار قائم کی جائے گی۔
ہانگ کانگ میں رہنے والے سوئس تاجر اینڈرون نے کہا کہ  “محب وطن لوگوں کا حکمرانی کرنا  ” دنیا بھر میں رائج طریقہ کار کےمطابق ہے۔ کوئی بھی ملک  وطن دشمنوں  کو ملک پر حکمرانی کرنے والی ٹیم میں شامل نہیں کرتا۔ انتخابی نظام میں اصلاحات ہانگ کانگ کے لئے مفید ہیں اور یہ اصلاحات سماج کو زیادہ مستحکم بنائیں گی۔ ایک ملک دونظام کے اصول کی پاسداری اور اقتدار اعلیٰ کی حفاظت سب سے اہم ہے۔
جزیرہ ہانگ کانگ میں  خواتین فیڈریشن کی چیئرپرسن جن لنگ نے کہا کہ “محب وطن لوگوں کا ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنا”   ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی خرابیاں دور کر دے گا۔چودہویں پانچ سالہ منصوبے میں ہانگ کانگ کی ترقی کو اہم حیثیت دی گئی ہے۔ ہانگ کانگ کو قومی حمایت کے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر  اپنی ترقی کو زیادہ مضبوط بنانا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here