سات تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شریک صوبہ چھنگ ہائی کے وفد کے نمائندوں سے ملاقات کی۔یہ پانچ سال کے بعد ان کی چھنگ ہائی کے وفد کے اجلاس میں دوبارہ شرکت تھی۔اس دوران انہوں نے اپنی مستقل توجہ کے مرکز تین اہم امور حیاتیاتی تحفظ،انسداد غربت اور قومی اتحاد پرایک بار پھر زور دیا ۔
حیاتیاتی تحفظ کے بارے میں شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ چھنگ ہائی ملک کی حیاتیاتی سلامتی ،قومی پائیدار ترقی میں اہم کردار اد ا کررہا ہے۔چھنگ ہائی کو حیاتیاتی سلامتی،تین دریاؤں کے منبع اور “چائنا واٹر ٹاور “کے تحفظ کا مشن بخوبی سنبھالنا چاہیئے اور ملک وقوم اور آنے والی نسلوں کے لیے یہ اہم ذمہ داری اٹھانی چاہیئے۔
پانچ برس قبل شی جن پھنگ نے چھنگ ہائی وفد کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے وقت غربت کے خاتمے کی جنگ میں فتح حاصل کرنے پر زور دیاتھا۔سات تاریخ کو شی جن پھنگ نے ایک مرتبہ پھر دیہی احیا کاری کے مکمل فروغ کی تاکید کی ۔
چھنگ ہائی میں کئی اقلیتیں آباد ہیں۔اس لیے شی جن پھنگ چھنگ ہائی میں قومی اتحاد کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر مختلف قومیتوں کی مشترکہ خوشحالی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی قوم کی مثال ایک بڑے خاندان کی ہےاور اس خاندان کے تمام افراد کو خوشگوار زندگی گزارنی چاہیئے۔