اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس نے سات تاریخ کو اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا کہ چین ،امریکہ اور بھارت براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سب سے موزوں ممالک ہوں گے۔”عالمی سرمایہ کاری رپورٹ 2017 “کے مطابق سال 2016 میں کمزور معاشی ترقی کے باعث سرمایہ کاری و ڈیجیٹل معیشت اور عالمی براہ راست سرمایہ کاری کی روانی دو فیصد کی کمی سے 1.75 ٹریلین امریکی ڈالر رہی۔ امریکہ 391 ارب امریکی ڈالر کے ساتھ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک رہا ، برطانیہ 254 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ چین 134 ار ب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق بیرونی جانب چین سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں برس عالمی براہ راست سرمایہ کاری میں پانچ فیصد اضافے سے مجموعی مالیت 1.8 ٹریلین امریکی ڈالر رہنے کی توقع ہے۔