چین کی تیار کردہ کووڈ-۱۹ ویکسین کی پہلی کھیپ میکسیکو پہنچ گئی

0

چین کی تیارکردہ کووڈ-۱۹ویکسین کی پہلی کھیپ بیس تاریخ کی صبح میکسیکوکےدارالحکومت میکسیکوسٹی پہنچ گئی۔ میکسیکوکےوزیرخارجہ مارسیلوایبرارڈکی خصوصی نمائندہ اورنائب وزیرخارجہ مارتھاڈیل گادواورمیکسیکومیں چینی سفیرزوچھینگ چھاؤنےہوائی اڈےپرویکسین وصول کی۔

مارتھاڈیل گادونےمیکسیکوکی حکومت کی جانب سےویکسین کی فراہمی پرچین کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نےکہاکہ میکسیکواورچین کےمابین گزشتہ برس سےجاری انسدادوباتعاون کےتحت نمایاں ثمرات حاصل ہوئےہیں۔چین نےفضائی ذرائع سےمیکسیکوکوانسدادوبامیں نمایاں امدادفراہم کی ہے۔ میکسیکواورچین کےمابین ویکسین تعاون میں نئی پیشرفت اسی سلسلےکی کڑی ہے۔ میکسیکولاطینی امریکہ میں وہ واحدملک ہےجس نےدوچینی ویکسینزکےہنگامی استعمال کی منظوریدی ہے۔ میکسیکو –چین ویکسین تعاون بینالاقوامی انسدادوباتعاون کی مثال بن چکاہے۔ میکسیکوچین کےساتھ باہمی تعلقات کوایک نئی سطح تک پہنچانےکاخواہاں ہے۔

چینی سفیرزوچھینگ چھاؤنےاس اعتمادکااظہارکیاکہ چینی ویکسین میکسیکوکےقومی ویکسینیشن پلان کوفروغ دینےاوروباکوشکست دینےمیں مثبت کرداراداکرےگی۔ انہوں نےکہاکہ چین میکسیکوکےساتھ ویکسین تعاون کےموقع کااستعمال کرتےہوئےصحت عامہ کےحوالےسےانسانیت کےہم نصیب معاشرےکی تعمیرکوآگےبڑھاناچاہتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here