لکسمبرگ میں واقع یوروسٹیٹ نے حال ہی میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں کہ 2020 میں چین اور یورپی یونین کے مابین اشیا کی تجارت کی مالیت تقریبا 586 بلین یورو تک جاپہنچی ہے۔ اسی مدت کے دوران، امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اشیا کی تجارت کی مالیت تقریباً 555بلین یورو رہی۔ سالانہ معیار کے مطابق، چین نے پہلی مرتبہ امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ، چین- یورپی چیمبر آف کامرس کے تازہ ترین سروے کے مطابق ، چین میں یورپی یونین کے 60 فیصد سے زیادہ کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ چین میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اٹھارہ تاریخ کو کہا کہ یہ سب چین-یوروپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مضبوط لچک ، طاقت اور روشن مستقبل کے مظاہر ہیں۔