چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اٹھائیس تاریخ کو جی ۷ گروپ سمٹ کے مشترکہ اعلامیہ سے متعلق کچھ سولات کا جواب دیا۔
ایک سوال تھا کہ حال ہی میں اٹلی میں منعقدہ جی ۷ گروپ سمٹ کے مشترکہ اعلامیہ میں مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟
لو کھانگ نے کہا کہ چین نے متعلقہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور جی ۷ گروپ سمٹ کے مشترکہ اعلامیہ میں بین الاقوامی قانون کے نام سے مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے مسائل کی طرف اشارہ کرنے کی مخالفت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے مسائل پر چین کا موقف واضح اور مضبوط ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح متعلقہ ممالک کے ساتھ صلاح و مشورے اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات پر مناسب طور پر قابو پانا اور حل کرنا چاہتا ہے۔ تاکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے، مشترکہ طورپر مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے امن و استحکام کا تحفظ کیا جاسکے اور پروازوں کی آزادی اورسمندری راستے کی سکیورٹی کا تحفظ کیا جاسکے ۔
لو کھانگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جی ۷ گروپ اس مسئلے پر اپنے وعدے کو پورا کریں گے اور خطے میں متعلقہ ممالک کے اختلافات پر قابو پانے کے لئے کوششوں کا احترام کریں گے۔ تاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے تعمیراتی کردار ادا کیا جاسکے۔