اٹھارہ فروری کوچین کی ریاستی کونسل کےاعدادوشمارکےمطابق،جشن بہارکی چھٹیوں کےسات دنوں کےدوران کل 98.416 ملین مسافروں نےچین میں ریلوے،شاہرات،آبی گزرگاہوں،اورشہری ہوابازی کےذریعےسفرکئے،جو 2019 کی اسی مدت کےمقابلےمیں 76.8 فیصداور 2020 کےاسی مدت کےمقابلےمیں 34.8فیصدکم ہے۔ ان میں سےریلوےکےذریعےسفرکرنےوالےمسافروں کی کل تعداد 24.05 ملین رہی،جو 2019 کی اسی مدت کےمقابلےمیں60.2فیصدکم ہے۔