اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائیندے لیو جے ای نے پچیس تاریخ کو تصادم سے احتیاط کرنے اور انکے حل کی اپیل کی تاکہ بنیادی طور پر عام شہریوں اور طبی عملے کی سلامتی خطرے میں نہ ہو ۔
اسی دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تصادم میں عام شہریوں اور طبی عملے کے تحفظ کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی ۔ اس موقع پر لیو جے ای نے کہا کہ چین نےعام شہریوں اور طبی عملے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کے ٹھوس اقدامات کی حمایت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کا تصور قائم کرنا چاہیئے اور جامع مشاورت ، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کی حامل عالمی اتنظامیہ کے خیال کو پاتے ہوئے پرامن اور مستحکم عالمی ماحول کو قائم کرنا چاہیئے ۔ سلامتی کونسل مشترکہ سلامتی کے نظام کا مرکز ہے ۔ اس کو عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھانا چاہیئے ۔سلامتی کونسل کو پرامن مذاکرت کو فروغ دینا اور سیاسی طریقے سے خطے کے مسلے کوحل کرنا چاہیئے جس سے عام شہری جنگ سے دور رہ سکیں گے ۔