نو تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے جرمنی کے مڈل اسکول برگ جیم نازیم کے اساتذہ اور طالب علم کو خط لکھا اور چین اور جرمنی کی دوستی کے فروغ کے لیےان کی خدمات کی تحسین کی ۔ خط ملنے کے بعد طالب علموں نے کہا کہ یہ بہت حیران کن اور حوصلہ افزائی کی حامل بات ہے ۔ انہوں نےکہا کہ یہ بیل کے سال کا سب سے قیمتی تحفہ ہے۔ وہ چین اور جرمنی کی دوستی اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لیے مزید خدمات سر انجام کے لئے تیار ہیں ۔
برگ جیم نازیم کی طالبہ کھونگ حو نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر پھنگ کا خط میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ پہلے میں نے اور میرے اسکول کے ساتھی نے پروفیسر پھنگ سے ملاقات کی اورمختلف موضوعات پر ان کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ انہیں ہماری ویڈیو بہت پسند آئی ہے۔ یہ بات جان کر میں بہت خوش ہوں ۔اس کے علاوہ پروفیسر پھنگ نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے عوام ایک ساتھ مل کر وبا کو شکست دیں گے ۔ اس بات نے بھی میری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے ۔
طالبہ چھانگ یون گانگ نے کہا کہ یہاں کے طالب علم چینی گیت سیکھ کر اپنے چینی زبان کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اور موسیقی کے ذریعے چین اور جرمنی کے درمیان عوامی تبادلے کو فروغ دینے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ برگ جیم نازیم ایک ہزار سال سے زائد قدیم تعلیمی ادارہ ہے ۔ یہ جرمنی کے سب سے قدیم بارہ سرکاری مڈل اسکولز میں سے ایک ہے ۔اس اسکول نے 1994 سے چینی زبان کے کورسز شروع کر رکھے ہیں ۔ پروفیسر پھنگ نےمارچ 2014 میں اس اسکول کا دورہ کیا تھا اور وہاں کی چینی زبان کی کلاس میں شرکت کی تھی ۔ 2016 کے دسمبر میں پروفیسر پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے برگ جیم نازیم کے اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔