نو تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی نیوز بریفنگ کے دوران ایک جرمن صحافی نےفائزر ویکسین سے متعلق چینی میڈیا میں کی جانے والی رپورٹنگ کے بارے میں سوال پوچھا۔اس حوالے سے چین کے نائب وزیر خارجہ چھن گانگ نے واضح کیا کہ یورپ میں ویکسین مسائل سے متعلق چینی میڈیا نے خود رپورٹس پیش نہیں کی ہیں ، بلکہ غیرملکی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا گیاہے۔چین نے کبھی بھی افواہیں یا غلط معلومات نہیں
پھیلائی ہیں بلکہ چین تو خود مختلف افواہوں اور غلط معلومات کا شکار ہے ۔
چھن گانگ نے کہا کہ چند ممالک اور کچھ شخصیات کی جانب سے چین مخالف بےبنیاد الزام تراشی اور بہتان محض تعصب اور کم ظرفی ہے۔ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی طرح چین کی سفارت کاری کا بنیادی مقصد اپنے ملک کے اقتدار اعلی ، سلامتی، ترقیاتی مفادات اور اپنے ملک کے وقار کا دفاع کرنا ہے۔