چین امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ کا اجراء فریقین نے اقتصادی و تجارتی تعاون سے مساوی بنیادوں پر مفادات حاصل کئے

0

چین کی وزارت تجارت نے پچیس تاریخ کو چین امریکہ تجارتی تعلققات کے حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق چین اور امریکہ نے تجارتی تعاون سے مساوی بنیادوں پر بے پناہ مفادات حاصل کئے ہیں ۔چین اور امریکہ کو تنازعات کے مناسب حل سے اختلافات کو دور کرتے ہوئے حقیقی تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان سون جی وین نے کہا کہ چین اور امریکہ کا مجموعی اقتصادی حجم عالمی سطح پر مجموعی حجم کا چالیس فیصد رہا ۔چین،امریکہ کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کے فروغ اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے۔چین،توانائی، زرعی مصنوعات،ہائی ٹیکنالوجی مصنوعات اور تجارتی بنیادوں پر خدمات کی فراہمی سمیت دیگر شعبوں میں امریکہ سے درآمدات کو وسعت دے گا ۔وسیع مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تجارت اور سرمایہ کاری کی مساوی ترقی کو حقیقت میں لایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں چین میں امریکی بر آ مدات میں اضافے کی رفتار امریکہ میں چینی بر آ مدات میں اضافے کی رفتار سے دوگنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here