صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن بہار کی مبارک باد

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے تین سے پانچ فروری تک صوبہ گوئی چو کادورہ کیا جس کے دوران انہوں نے  تمام اہل وطن کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ  نیا قمری سال شروع ہونے والا ہےاور بیل کے سال کی آمد کے اس پر مسرت موقع پر وہ تمام لوگوں کے لیےصحت ، ترقی اورکامیابی کی دعا اور   نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  بیل کا سال مبارک ہے اور وہ اپنے عظیم مادر وطن کے خوبصورت پہاڑوں،
دریاؤں اور میدانوں کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کرتے ہیں ۔
پانچ فروری کو شی جن پھنگ نے صوبہ گوئی چو کی سرکاری ورک رپورٹ سنی اور گوئی چو میں ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے  حاصل کردہ ثمرات کو سراہا۔
شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ جدت کاری نئے ترقیاتی ڈھانچےکے لیے لازمی انتخاب ہے۔اصراف اور کھلے پن کو فروغ دیتے ہوئےاصلاحات اور ترقی کو آگے بڑھایا جانا چاہیےاور انسداد غربت کے نتائج کو
مضبوط بناتے ہوئے دیہی ترقی کو فروغ دیا جانا چاہیے۔اس کے علاوہ ،شی جن پھنگ نے صوبہ گوئی چو میں حیاتیاتی ماحول کی خصوصیات کو بروئےکار لانے پر بھی زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here