چین نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کی مخالفت کی ہے

0

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بائیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین شمالی کوریا کی جانب  سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مخالف حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کی مخالفت کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں متعلقہ فریقین  تحمل کا مظاہرہ کریں  تاکہ جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلہ  کا حل بات چیت اور مشاورت کی راہ پر واپس آ سکے ۔ 
ایک اور اطلاع کے مطابق چین کے  معاون وزیر خارجہ  کھونگ شوان یو اور روسی نائب وزیر خارجہ لگور مورگولوف نے ماسکو میں جزیرہ نما کوریا کے مسلے پر تبادلہ خیال کیا ۔ فریقین کی جانب سے یکساں موقف اپنایا گیا کہ مذکورہ خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے اور موجودہ صورتحال میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here