چین کی مالی امداد میں نیپال کے دو سکولوں کے قیام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

0

چین کی مالی امداد میں نیپال کے البلاوی سیکنڈری سکول اور رتنا  سیکنڈری  سکول  کے قیام  کے لئے افتتاحی  تقریب  بائیس تاریخ کو کھٹمنڈو میں منعقد ہوئی۔
نیپال میں تعینات چینی سفیر یو حونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ البلاوی  سیکنڈری  سکول اور رتنا  سیکنڈری  سکول چین کی مالی معاونت میں نیپال کے شمالی پہاڑی علاقے میں دس سکولوں  میں سے دو ہیں۔  یہ منصوبہ دونوں ممالک کے راہنماوں کی مشترکہ مشاورت کا نتیجہ ہے۔ پچیس اپریل دو ہزار پندرہ کے  بڑے زلزلے نے رتنا  سیکنڈری سکول کو زبردست  نقصان پہنچایا تھا  اور  البلاوی سیکنڈری سکول  کو بھی کسی حد تک  نقصان پہنچا تھا ۔ محترمہ یو حونگ نے نشاندہی کی کہ ان دونوں سکولوں  کا قیام چین اور نیپال کی حکومتوں کے درمیان تعلیم سمیت فلاح و بہبود کے  شعبوں میں تعاون کی مضبوطی اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے فروغ کا ٹھوس قدم ہے۔چین ان سکولوں  کے قیام کے لئے  مالی معاونت فراہم کرے گا جو دونو٘ں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون اور عوام  کے دلوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے  کے لئے مدد دے گا۔ان دونوں سکولوں  کے علاوہ چین نیپال کی تعمیر نو اور زیادہ سکولوں  کی تعمیر کے لئے مالی امداد بھی  فراہم کرے گا۔
اطلاع کے مطابق  البلاوی اور رتنا سیکنڈری  سکول الگ الگ تین ہزار نو  سو اور  پانچ ہزار چھ سو  باسٹھ مربع میٹر  پر محیط ہیں۔جن میں مجموعی طور پر ایک ہزار چھیالیس طلباء کی گنجائش ہے اور  ایک سو تیس سٹاف ممبران کام کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here