یونین پے اور حبیب بینک لمیٹیڈ کے تعاون پر نئے چپ کارڈز کا اجرا

0

چین کےمالیاتی ادارے یونین پے نے بائیس تاریخ کو اعلان کیا کہ یونین پے نے پاکستان کے سب سے بڑے بینک  حبیب بینک لمیٹیڈ کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ  آنے والے تین برسوں میں دونوں ادارے باہمی تعاون کرکے اکیس لاکھ  یونین پے چپ کارڈز جاری کریںگے۔ توقع ہے کہ نئے چپ کارڈز کے اجرا سے پاکستان میں ادائیگی  کی سروس کے معیار کو نئی بلندی تک پہنچایا جائیگا۔
اطلاع کے مطابق  دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیٹیو اور  سی پیک کی تعمیرات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں یونین پے  کا کاروبار تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔اس وقت پاکستان میں تمام کریڈٹ کارڈ میشنز اور اسی فیصد  اے ٹی ایم میشنز یونین پے کے کارڈ  استعمال کر سکتی  ہیں۔یونین پے پاکستان میں روز مرہ زندگی میں ادائیگی کے سب سے موثر  طریقوں میں سے ایک بن گیا ہے۔اور پاکستان میں نمبر دو بین الاقوامی کارڈ  بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here