غربت کے خاتمے کے لیے تعلیم کو اہمیت دی جانی چاہئے ۔

0

چین دو ہزار بیس تک چا ر کروڑ افراد کو سطح غربت سے نکالنے کے لیےاس وقت بھر پور کوشش کر رہا ہے  اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے تعلیم نہایت اہم کردار  ادا کر رہی ہے ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے حال ہی میں کہا کہ غربت کے خاتمے کی اولین شرط تعلیم کو فروغ دینا ہے ۔ غریب علاقوں کے بچوں کو بہتر  تعلیم فراہم کی جائے اور یہ غربت کی نئی نسل تک منتقلی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے ۔ یہاں  ہم آپ کو چین کے نین شیا ہوئی قومیت کے خود اختیار علاقے کی یئن چھی کاونٹی کے مار جوانگ پرائمری اسکول میں گذشتہ پچاس برسوں کے دوران رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

 انیس سو باسٹھ میں مار جوانگ پرائمری  سکول قائم ہوا ۔ شروع میں اس اسکول  کی عمارت کچی تھی  لیکن اب یہ عمارت اینٹوں کی مدد سے  پختہ  کر دی گئی ہے۔ اسکول کے پرنسپل یئن جون سن نے بتایا کہ دو ہزار بارہ میں اسکول کی نئی عمارت تعمیر کی گئی اور اسکول میں کمپیوٹر روم، موسیقی اور آرٹ کے کمرےاور مطالعاتی کمرے موجود ہیں ۔ گزشتہ برس پلاسٹک ٹریک کی تعمیر بھی کی گئی ۔ اس طرح اسکول میں بچوں کے معمولات پہلے سے کہیں زیادہ رنگا رنگ ہو گے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول کے بچوں کے لیے نصابی کتابوں سمیت  ہوسٹل کی فیس اور دوپہر کے کھانے کی فیس بھی معاف کر دی گئی ہے اور مزید یہ کہ بچوں کو روز مرہ  اخراجات اور  آمدورفت کے لیے سبسڈی دی جاتی ہے ۔

یاد رہے کہ رواں سال سات اپریل سے نین شیا کے محکمہ تعلیم نے آئندہ چار برسوں میں مختلف علاقوں کی مقامی خصوصیات کے مطابق پسماندہ افراد  کو غربت سے چھٹکارا دلانے کے لیے متعدد  اقدامات کیے ہیں اور ایک منصوبے کے مطابق دو ہزار بیس تک نین شیا کے تمام غریب علاقوں میں پندرہ ہزار بچوں کے داخلے کے لیے نئے کنڈرگارٹن قائم کئے جایئں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here