چین کی فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور قومی ادارہ برائے شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2021 میں چین کا نان مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس 52.4 فیصد تھا ، جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.3 پرسینٹیج پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔ اسی طرح نیو آرڈ انڈیکس3.2 پرسینٹیج پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس میں ہونے والی تبدیلیوں سے پتہ چلتا ہے کہ نان مینوفیکچرنگ مارکیٹ میں رسد اور طلب کی شرح نمو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں طور پر سست ہوگئی ہے۔ خدمات کی کھپت سے متعلق صنعتوں میں واضح کمی اس کی اہم وجہ ہے ۔جنوری میں ، بہت ساری جگہوں پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو اپ گریڈ کیا گیا ، جس کی وجہ سے شہریوں نے خدمات کی صنعت کے استعمال پر کم آمادگی ظاہر کی۔
دوسری طرف مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس 52 فیصد سے اوپر رہا ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نان مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی مستحکم بحالی کا رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے۔