امریکی معیشت کو شدید ترین گراوٹ کا سامنا ہے جبکہ چین کی اقتصادی ترقی جاری ہے

0

امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے اٹھائیس تاریخ کو جاری رپورٹ کےمطابق سال دو ہزار بیس میں امریکی معیشت کو انیس سو چھیالیس کے بعدسے شدید ترین گرواٹ کا سامنا ہے ۔اندازے کے مطابق سال دو ہزار بیس میں امریکی جی ڈی پی میں گزشتہ برس کی نسبت 3.5فیصد کمی واقع ہو گی ۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ چوتھی سہ ماہی میں امریکی معیشت میں بہتری دیکھی گئی ہے لیکن اس کے باوجود وبا کے باعث دوسری اور تیسری سہ ماہی میں پڑنے والے شدید منفی اثرات سے بحالی فوری ممکن نہیں ہے۔
 وبا نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے، اور دنیا کی  سب سے بڑی معیشت  امریکہ سمیت بہت سے ممالک اس دباؤ کو محسوس کر رہے ہیں۔تاہم گزشتہ  سال بھی چین کی اقتصادی ترقی مضبوطی سے جاری رہی۔اعداد وشمار کے مطابق پچھلے سال چین کی جی ڈی پی  کی شرح اضافہ دو اعشاریہ تین فیصد رہی اور جی ڈی بی کی حجم دنیا میں دوسری پوزیشن پر رہی۔اگرچہ چین کو بھی وبا سے پیدا ہونے والے دباو کا سامنا رہا ،تا ہم سخت انسدادی اقدامات ، مضبوط  میکرو کنٹرول ، اور  چین کی بڑی اقتصادی طاقت کی وجہ سے ،چین کی معیشت   مستحکم ترقی کرتی رہی اور  جلد  بحال  ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here