چین اور اسپین کے درمیان دو طرفہ سماجی تحفظ کا معاہدہ طے پا گیا

0

چین کی وزارت افرادی وسائل اور سماجی تحفظ کی جانب سے انیس تاریخ کو ایک بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق چین اور اسپین نے دو طرفہ سماجی تحفظ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔بیان کے مطابق معاہدے پر دستخط چین کے وزیر برائے افرادی وسائل اور سماجی تحفظ  ین وائی مین اور اسپین میں روزگار اور سماجی تحفظ کی وزیر ماریہ فاطمہ بانیز گارسیا نے جرمنی میں جی ٹونٹی کے روزگار اور محنت کے وزراء کے اجلاس کے دوران کیے۔معاہدے کے مطابق اسپین میں فعال چینی اداروں  کے ملازمین  لازمی سماجی تحفظ بشمول پنشن اور بے روزگاری بیمے کی مد میں ادائیگیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح اسپین کی کمپنیوں کو بھی چین میں یہی سہولیات دی جائیں گی۔مذکورہ معاہدے پر عمل در آ مد   کا نفاز متعلقہ ممالک میں ضروری قانونی لوازمات کے بعد کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here