چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی جانب سے حال ہی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سنکیانگ میں جبری مشقت کے حوالے سے سابق امریکی وزیر خارجہ پومپیو کے بیان کو سختی سے مسترد کیا گیا ہے۔سنکیانگ میں تشہیری محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر شو گوئی شیانگ نے پومپیو کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حقائق کے تناظر میں امریکہ میں جبری مشقت سمیت مزدوروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جاتی ہے۔سنکیانگ میں تمام اقلیتیں اپنی خواہش کے مطابق روزگار کے انتخاب میں آزاد ہیں اور قوانین کی روشنی میں اُن کی صحت و سلامتی اور سماجی تحفظ سمیت دیگر تمام حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔سنکیانگ سمیت دیگر صوبوں میں بھی کام کرنے والے اہلکاروں کے مذہبی عقائد ، قومیتی ثقافت ،زبان اور روایات کا احترام کرتے ہوئے ان کا بھرپور تحفظ کیا گیا ہے۔پومپیو کا سنکیانگ میں روزگار سے متعلق بیانیہ فرسودہ اور مضحکہ خیز ہے۔