بیس تاریخ کو چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مقامی حکومت کے ترجمان الیجان عنایت نےسابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے غیر معتبر بیان کے بارے میں کہا کہ پومپیو کی سنکیانگ کے تربیتی مراکز پر تنقید بالکل بے بنیاد ہے ۔
الیجان عنایت نے کہا کہ سنکیانگ کے تربیتی مراکز کا مقصد دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ماخذ کو ختم کرنا ہے۔ اور ان٘ میں اور برطانیہ کے ڈی ڈی پی منصوبےاور فرانس کے انسداد انتہا پسندی کے مراکز کے درمیان بنیادی طور پر کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ سب انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی کے لیے اچھی کاوشیں ہیں اوراقوام متحدہ کی عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی سمیت دیگر انسداد دہشت گردی کی قراردادوں کے اصولوں اور روح کے مطابق ہیں۔
الیجان عنایت کا کہنا تھا کہ سنکیانگ کے تربیتی اسکول طلباء کی شخصی آزادی اور رابطے کی آزادی کے حق کی بھر پور حفاظت کرتے ہیں ، طلباءکواپنی قومیت کی زبان استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، یہاں حلال کھانا فراہم کیا جاتاہے اور طلباء کواپنے مذھب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ تربیتی سکولوں میں کھیلوں اورثقافتی سرگرمیوں کے مقامات کے علاوہ حصول تعلیم ،طبی خدمات کے حصول اورقانونی مشوروں کے حصول کے لیے مختلف انسٹیٹیوٹ موجودہیں۔