بیس جنوری کو سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی مقامی حکومت نےایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے “مشرقی ترکستان اسلامی تحریک ” کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹانے کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنکیانگ کی مقامی حکومت کے اہل کار شو گوئی شیانگ نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے پس پردہ شاطر مائیک پومپیو ہی ہے ۔سب جانتےہیں کہ ناصرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بلکہ عالمی برادری نے “مشرقی ترکستان اسلامی تحریک ” کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے پر متفق ہیں۔طویل عرصے سے مشرقی ترکستان اسلامی تحریک مذہب کی آڑ میں پرتشدد اور دہشت گردانہ نظریات پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس تنظیم نے دہشت گردی کی جو سلسلہ وار کارروائیاں کی تھیں ان کے نتیجے میں یہاں کے لوگوں کو جانی و مالی نقصان سہنا پڑا تھا ۔
شو گوئی شیانگ نے کہا کہ مشرقی ترکستان اسلامی تحریک عالمی دہشت گردی کا ایک حصہ ہے جو کہ نا صرف چین کے لیے بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔مائیک پومپیو نے مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کی پرتشدد کارروائیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ان کا یہ عمل امریکی حکومت کے وعدوں اور انسداد دہشت گردی کے عالمی تعاون کے خلاف ہے۔