دو ہزار بیس میں چین کی بیرونی تجارت کی کل مالیت میں اضافہ ؛ جنرل کسٹمز چائنا

0

چودہ جنوری کوچین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام منعقدہ نیوزبریفنگ میں جنرل کسٹمز کے محکمہ شماریات کے سربراہ لی کوئی ون نے کہا کہ دوہزار بیس میں چین کی بیرونی تجارت کی برآمدات و درآمدات کل مالیت 32.16 ٹریلین یوان رہی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں ایک اعشاریہ نو فیصد زائد ہے ۔ انہوں نےکہا کہ پوری دنیا میں کووڈ -۱۹ وبا کے پھیلاو اور عالمی معاشی کساد بازاری کے پس منظر میں چین نے تجارتی ماحول کی بہتری ، صنعتی و کاروباری اداروں میں تخلیق کےفروغ اور منڈی کی وسعت کے لیے مختلف اقدامات اختیار کیے اور اس کے نتیجے میں دو ہزار بیس میں چین کی بیرونی تجارت توقع سے زیادہ بہتر رہی نیز درآمدات و برآمدات اور بین الاقوامی منڈی میں حصص کی تعداد ایک نئے ریکارڈ تک پہنچ گئی ہے ۔سازگارپالیسیوں کے ایک سلسلے نے واضح طور پر مارکیٹ اور کاروباری اداروں کے اعتماد
کو بڑھایا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here