چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پانچ تاریخ کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت چین میں نوول کورونا وائرس کی ویکسین کے پیداواری عمل کو تیز کرنے کے لئے کاروباری اداروں کی بھرپور مدد و حمایت کی جا رہی ہے تاکہ ویکسین کی بروقت تیاری اور فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ، اس وقت ، 18 چینی کمپنیاں نوول کورونا وائرس کی ویکسین تیار کررہی ہیں۔ویکسین کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ کی وجہ سے چین جلد کووڈ-19 کی ویکیسن کی گھریلو طلب کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔