تین تاریخ کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی سکریٹری برائے امور انصاف جن زو ہوا کا ایک مضمون میڈیامیں شائعہ واجس کاعنوان ہے ہانگ کانگ قومی ترقی میں بھرپوراندازمیں شرکت کرے گا۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ 2021 قومی اقتصادی اور معاشرتی ترقی کے 14 ویں پنج سالہ منصوبے کا پہلا سال ہے۔ “14 واں پنج سالہ منصوبہ” نہ صرف 2021 سے 2025 تک ملک کی معاشرتی اور معاشی ترقی کا ایک خاکہ ہے ، بلکہ ہانگ کانگ کی آئندہ ترقی کی سمت کا عکاس بھی ہے۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کا محکمہ انصاف قانونی امور اورتنازعات کےحل کی خدمات میںہانگ کانگ کی ترجیحی صلاحیت سےفائدہاٹھاتےہوئے ملک کی ترقی میںمدداورتعاون کرنے کی پوری کوشش کرےگا۔
مضمون میں مزید کہا گیا کہ گوانگدونگ-ہانگکانگ، مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی مرکزی حکومت کےاہم ترقیاتی منصوبوں میںسےایک ہے۔ فروری 2019 میں باضابطہ طور پر اعلان کردہ “گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا ڈویلپمنٹ پلان”نے گریٹر بے ایریا کی تعمیر کے لئے ایک واضح سمت کی نشاندھی کی ہے اور ہانگ کانگ کو ایشیاءپیسیفک خطےمیںبین الاقوامی قانون یاموراور تنازعات کے حل کے لئے ایک سروس سینٹر کےطورپرپیش کرنےکاہدف مقررکیاگیاہے۔ یوں “ایک ملک،دونظام” کی بنیادی پالیسی کےتحت ہانگکانگ کے قانونی نظام کی ترجیحات کی واضحطورپر تائیدکی گئ یہے۔