چینی صدر شی جن پھنگ کا اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ سال نو کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

0

چین کے صدر شی جن پھنگ اور اُن کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان اٹھائیس تاریخ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں نئے سال کے حوالے سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔ جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ سال 2020 نہ صرف چین اور روس بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک غیر معمولی سال تھا۔کووڈ۔19کے باعث انسانی زندگی اور سلامتی کے حوالے سے شدید چیلنجز سامنے آئے ہیں اور عالمی معیشت وسیع پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر انسداد وبا میں چین۔روس تعاون کو نہایت اہم قرار دیا۔جناب شی نے مزید کہا کہ آئندہ برس چین اور روس فریقین کے مابین بہترین ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کی بیسویں سالگرہ منا رہے ہیں ،دونوں ممالک کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید اعلیٰ درجے تک فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کر رہا ہے اور اصلاحات وکھلے پن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ،دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقیاتی حکمت عملیوں میں مضبوط ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔صدر شی جن پھنگ نے  چین۔روس تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں فریقین کے مابین تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔انہوں نے چین۔روس تعلقات کو عالمی سطح پر شفافیت اور انصاف برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط ڈھال قرار دیا۔روسی صدر پوٹن نے عالمی استحکام کے لیے فریقین کے مابین تعلقات کے فروغ کو اہم قرار دیا۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے مستقل رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here