چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شیاو یا چھینگ نے اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ 2021 کے دوران ملک بھر میں فائیو جی نیٹ ورک کی تعمیر اور اطلاق کو منظم انداز میں فروغ دیا جائے گا ، بڑے شہروں میں فائیو جی کوریج کو بڑھایا جائے گا ، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کو فروغ دیا جائے گا اور چھ لاکھ سے زائد فائیو جی بیس اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے ۔ قومی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ورک کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ دس اہم صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، بیس مثالی صنعتی اطلاقی نمونے تشکیل دیے جائیں گے اور فائیو جی کے صنعتی خصوصی نیٹ ورک کی آزمائش کی جائے گی ۔